دھوپ نہ نکلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ‘مڈھ رانجھا میں کاروبار ٹھپ
مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا اور گردو نواح میں دھوپ نہ نکلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے معمولات زندگی اور آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔
شدید سردی کے باعث مڈھ رانجھا کے مین بازار میں رش نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ سردی میں اضافے کے باعث کوئلہ، لکڑی اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔