پیپلز پارٹی آئین و جمہوریت کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی:ذیشان اسلم

پیپلز پارٹی آئین و جمہوریت  کیخلاف کسی سازش کو کامیاب  نہیں ہونے دیگی:ذیشان اسلم

خوشاب (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے رہنما اور دامن مہاڑ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے۔۔

 کہ پیپلز پارٹی اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استحصالی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور آئین و جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیاں دینا پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں