بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز 14جنوری تک طلب

 بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں پر اعتراضات  اور تجاویز 14جنوری تک طلب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

 جس پر عوام اعتراضات اور تجاویز14 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں جب کہ جوابی اعتراضات 17جنوری تک جمع کراسکتے ہیں ذرائع کے مطابق ابتدائی حد بندی میں شہر کو دو ٹاؤن کارپوریشن میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ضلع میں میونسپل کمیٹیز کی تعداد نو کی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں