مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر وں کے وفد کا کمشنر آفس کا دورہ

 مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر وں کے وفد کا کمشنر آفس کا دورہ

مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسر وں کے وفد کا کمشنر آفس کا دورہ کمشنر نے ڈویژن کا تعارف کروایا،مختلف محکموں کے افسروں کی بھی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC)کے افسران کے 15 رکنی وفد نے کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت میڈم شہانہ بتول نے کی۔کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا نے ابتدائی کلمات میں افسران کو سرگودہا ڈویژنکا جامع تعارف کرایا۔ انہوں نے ڈویژن کی جغرافیائی حیثیت، تاریخی پس منظر، آبادی، رقبہ، اضلاع اور تحصیلوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے وفد کو سرگودہا ڈویژن کی زرعی اہمیت، بڑی فصلوں، انڈسٹریل پروفائل، ریونیو و انتظامی ڈھانچے ، لوکل گورنمنٹ اداروں، قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات، سرکاری ہسپتالوں، کالجز اور سکولز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی جن میں ہیلتھ، ایگریکلچر اور لائیوسٹاک کارڈز، ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ، اپنا چھت اپنا گھر پروگرام اور دیگر فلاحی منصوبے شامل تھے ۔ ڈویڑنل سطح پر موجود مختلف محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں