میانوالی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 268چالان
میانوالی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 268چالان5لاکھ سے زائد جرمانے ، 115 گاڑیاں بند، 197لائسنس جاری کر دئیے گئے
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 268 چالان کیے اور 5لاکھ 30ہزار 400روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ 115گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی قیادت میں کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس، بغیر و غلط نمبر پلیٹس، ون وے کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی۔اسی دوران 197 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ روڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔