ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میانوالی کے ٹھیکیدار کی من مانیاں عروج پر
ماہانہ اجرت 40ہزار 6ماہ گزر جانے کے باوجود سینٹری ورکرز کو نہ مل سکی مقررہ کردہ جگہوں پر گندگی کے ڈھیروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی
دائودخیل(نما ئندہ دنیا ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میانوالی کے ٹھیکیدار کی من مانیاں عروج پر ، حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ماہانہ اجرت 40ہزار 6ماہ گزر جانے کے باوجود سینٹری ورکرز کو نہ مل سکی جبکہ مقررہ کردہ جگہوں پر گندگی کے ڈھیروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ تفصیل سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جس کو میانوالی میں صاف ستھرا پنجاب کا ٹھیکہ دیا گیا ہے
تحصیل میانوالی کا ٹھیکیدار دھڑلے سے اپنی من مانیاں کرنے پر بضد ہے اور اس کو کو ئی پوچھنے والا نہیں حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن 40ہزار روپے ماہانہ سیلری چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہیں دی اور نہ ہی اسکی مد میں بقایا جات دیئے گئے ہیں جبکہ ورکرز کو نہ ہی اولڈ ایج بینیفٹ ، لا ئف انشورنس ، سوشل سیکورٹی کہ سہولت دی اور نہ ہی دس ماہ گزر جانے کے باوجود انکو شوز اور ماسک اور گلوز دئیے جاتے ہیں اہل علاقہ کی عوام نے ڈی سی میانوالی ، کمشنر سرگودھا ، سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تحصیل میانوالی کے ٹھیکیدار کیخلاف مذکورہ بالا بیان کیے گئے مسایل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔