انسداد پولیو مہم کیلئے اضافی افرادی قوت فراہم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کی تکمیل کے لیے محکمہ بہبود آبادی اور سول ڈیفنس کے 200 سے زائد ملازمین کی خدمات ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلعی افسران نے ان ملازمین کے کوائف سی ای او ہیلتھ کو ارسال کر دیے ہیں اور آج ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں گی ۔تاکہ مہم کے تمام ہدف شدہ بچوں کو حفاظتی قطرے بروقت پلائے جا سکیں۔