تھانہ کالاباغ پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی،7 گرفتار

تھانہ کالاباغ پولیس کی جواریوں  کے خلاف کارروائی،7 گرفتار

کالاباغ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کالاباغ پولیس نے تاش کے جوئے میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ انسپکٹر عامر سلطان خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی۔پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران سکندر حیات، ارشد، ریاض حسین، محمد فیاض، بشارت حسین، محمد اختر اور سیف اللہ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 24 ہزار 450 روپے کی رقم اور 7 موبائل فون برآمد کیے ۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کالاباغ میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں