دنیا کی نشاندہی پر میڈیکل ویسٹ ریلوے لائن پر پھینکنے کانوٹس
ہسپتالوں کو میڈیکل ویسٹ بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنیکا مراسلہ جاری
فیصل آباد (نیوز رپورٹر )میڈیکل ویسٹ ریلوے لائن پر پھینکنے کے حوالے سے روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت جاری کر دی جس پر چیف ایگزیکٹو افسر نے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مذکورہ میڈیکل ویسٹ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ میڈیکل ویسٹ کو محتاط طریقے سے ٹھکانے لگانے والی کمپنیوں کو بھی خط لکھ دیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل نا معلوم افراد کی جانب سے لیبارٹری کی میڈیکل ویسٹ کو نشاط آباد پل کے قریب ریلوے لائن پر پھینک دیا گیا تھا۔