ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا) ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ سلانوالی پولیس نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 168/171 شمالی کے رہائشی عمر حیات سے اسی چک کے رہائشی طارق نے کاروبار کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ادھار لیے تھے ، واپسی پر دیا گیا چیک بینک سے ڈس آنر ہو گیا۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔