3افراد سے کلاشنکوف ،پستول اور بندوق برآمد،ملزم گرفتار،مقدمات درج

3افراد سے کلاشنکوف ،پستول اور  بندوق برآمد،ملزم گرفتار،مقدمات درج

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے 2 ملز م گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، دوران چیکنگ محمد عامر سے پسٹل 30 بور، محمد اصغر سکنہ موسیٰ خیل سے بندوق 12 بور برآمد کی دریافت پر۔۔۔

 دونوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ موسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔.دوسری کارروائی میں دوران چیکنگ محمد صہیب سے کلاشنکوف برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں