اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ، میاں بلال طارق
خوشاب (نمائندہ دنیا) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اتحاد بین المسلمین میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسلام اور عالمِ اسلام کے خلاف ہونے والی استعماری سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملتِ اسلامیہ کو تسبیح کے دانوں کی طرح اتحاد کی لڑی میں پرونا ہوگا۔اپنی رہائش گاہ پر علما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن، اخوت اور بھائی چارے کا دین ہے ، مگر بدقسمتی سے فرقہ واریت نے امت کو کمزور کر دیا ہے ۔ آج دشمن ہمارے داخلی انتشار سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔