ترقی روزگار سے ہوتی ہے ، بسیں چلانے سے نہیں، راؤ طاہر مشرف
بھلوال (نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا دار و مدار جنگلہ بس، اورنج ٹرین یا الیکٹرک بسیں چلانے پر نہیں بلکہ عوام کو روزگار فراہم کرنے پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران سستی شہرت کیلئے مہنگے منصوبے شروع کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب کارخانے بند، سرمایہ کار بیرون ملک منتقل اور عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور آٹا، چینی و کھاد مافیا ایوانوں میں بیٹھا ہے جبکہ غریبوں کی روزی روٹی چھینی جا رہی ہے ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ملک سنگین معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا۔