شدید دھند کے باعث غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

شدید دھند کے باعث غیر ضروری  سفر سے اجتناب کی ہدایت

بھلوال (نمائندہ دنیا) حالیہ شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ غیر ضروری سفر کرنے والوں کیلئے خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

دھند کے باعث مختلف مقامات پر حدِ نگاہ صفر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں حادثات بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں تک صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں