عوام کو سستی اشیا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح :عشنہ طاہر
مہنگائی پر قابو پانے ، ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے
بھیرہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے ، ناجائز منافع خوری کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل بھر میں مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔