ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

 ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی ڈپٹی کمشنر سے  ملاقات ،عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

خوشاب (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ضلع خوشاب کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے مختص رقوم موصول ہو چکی ہیں، جو جلد مستحق افراد میں تقسیم کر دی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں