ڈپٹی کمشنر میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نیو بلاک کا تفصیلی دورہ
صفائی، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ ،عملے کی حاضری چیک کی
میانوالی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نیو بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی، فارمیسی، رجسٹریشن کاؤنٹر، مردانہ و زنانہ میڈیکل وارڈز، گائنی اور نرسری وارڈز سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات کے ساتھ علاج معالجے کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔