ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 348 چالان
بغیر ہیلمٹ 54، بغیر لائسنس 21، غلط نمبر پلیٹ 41،پریشر ہارن پر 184 چالان
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) میانوالی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی نگرانی میں ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی قیادت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 چالان کر کے 6 لاکھ 67 ہزار 200 روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 120 گاڑیاں بند کی گئیں۔ بغیر ہیلمٹ 54، بغیر لائسنس 21، بغیر و غلط نمبر پلیٹ 41، ون وے کی خلاف ورزی 6 اور پریشر ہارن پر 184 چالان کیے گئے ۔ اس دوران 52 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔