اقدام قتل کے 2ملزم گرفتار،مقدمات
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )تھانہ واں بھچراں پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ واں بھچراں نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کے انکشاف پر غازی خان سے رائفل،عامر حیات سے بندوق 12 بور برآمد کی۔ملز م اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔