ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مالی بحران کا شکار ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے ان ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔
ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ہارٹیکلچر ایجنسی افسران نے مالی مشکلات کے باعث سابق کمشنر سرگودھا کی خوشنودی کے لئے ونٹر فیسٹیول کراکے ایجنسی کے پیسے اڑا دیئے ہیں ایجنسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نے 2کروڑ30لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے ملازمین کو ایک دو روز میں تنخواہیں ملنا شروع ہو جائے گی۔