پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں کوٹمومن ،شاہپور کی میونسپل کمیٹیاں نظر انداز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں میونسپل کمیٹی شاہپور اورمیونسپل کمیٹی کوٹمومن کو نظر انداز کر دیا۔۔۔
سرگودھا کی دیگر میونسپل کمیٹیز سمیت صوبہ بھر کی متعدد کمیٹیوں کے میگا پراجیکٹ کیلئے تین کھرب مختص کر دیئے ہیں اس پراجیکٹ پر آئندہ ماہ سے کام شروع ہو جائے گا اس منصوبے کے تحت میونسپل کمیٹی بھلوال کے لئے سات ارب ،میونسپل کمیٹی بھیرہ کے لئے پانچ ارب سلانوالی کے لئے تین ارب ،میونسپل کمیٹی ساہیوال کے لئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اس منصوبے میں سیوریج سٹریٹ لائٹس پارکوں کی تزئین وآرائش گلیوں میں ٹف ٹائلز سڑکات کی تعمیر و مرمت کی جائے گی،تاہم میونسپل کمیٹی شاہ پور اور میونسپل کمیٹی کوٹمومن کیلئے منصوبہ میں تاحال کوئی رقم مختص نہیں۔