ریڑھیاں توڑ کر لوگوں کو بے روزگار کر کے کون سی معاشی ترقی ہو رہی ہے ،ناصر محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی سرگرمیاں ماند پڑ رہی ہیں سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں اس کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ریڑھیاں توڑ کر لوگوں کو بے روزگار کر کے کون سی معاشی ترقی ہو رہی ہے حکمران محکموں پر محکمے تشکیل دینے میں لگے ہیں لوگوں کے پاس روٹی کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں جبکہ محکموں پر محکمے بنا کر خزانے سے اربوں روپے خرچ کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ تاجر بھی حکومت کے خلاف بولنے پر مجبور ہے جو اس حکومت کو لانے میں فرنٹ لائن پر تھا ۔