جنرل بس اسٹینڈ کے نا دہندگان کیخلاف حتمی کاروائی کا فیصلہ
حقوق کرایہ داری منسوخ کرنے کیلئے اقدامات شروع ،نا دہندگان کی فہرست تیار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جنرل بس اسٹینڈ کے نا دہندگان کے خلاف حتمی کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کرایہ داری منسوخ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں نا دہندگان کی فہرست اور معاہدہ جات کا ریکار ڈ مرتب کر لیا گیا ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روزایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈکی جانب سے درجن سے زائد نا دہندگان کو آخری وارننگز جاری کردی گئیں جن میں کہا گیا کہ اگر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو ان کے حقوق کرایہ داری منسوخ کر دی جائے اوردوکانوں کو واگزار کروا کر نئے سرے سے انکی نیلامی ممکن بنائی جائے گی ۔