ڈاکوئوں نے شہری کو لوٹ لیا،چوری کی 13وارداتیں
عمیر اقبال سے 1لاکھ 20ہزا رروپے لوٹ لئے ،جیب تراش بھی سرگرم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع جرولہ کے قریب نامعلوم مسلح شخص نے گن پوائنٹ پر عمیر اقبال سے 1لاکھ 20ہزا رروپے چھین لئے ،جبکہ دھریمہ کے جنید علی کی حویلی سے سوا لاکھ روپے مالیت کا متفرق سامان،جہانیاں شاہ کے محمد وقاص کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان،محلہ حسین آباد کے عدیل عباس کی دوکان سے 8بوری گندم،صرافہ ماریٹ میں محمدبلال کے دو لاکھ روپے ،گارڈ ن ٹاؤن کے محمد انس کی نقدی اور اہم پارچات،مدینہ کالونی چکوال کے محمد نوید اشرف،عزیز بھٹی ٹاؤن کے بلال الیاس،کوٹمومن کے خضر حیات کے قیمتی موبائلز جیب تراشوں نے چوری کرلئے ،بھیرہ سے توقیر عباس کا رکشہ ،اشرف کالونی سے انعام الحق،سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال کے باہر سے محمد وارث کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے علاوہ ازیں چاندنہ بلوچاں کے ربنواز ،مٹھہ لک کے محمد ممتاز کے ڈیروں سے 29لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کھول لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔