صدر انجمن تاجران کے ڈیرے ،دکان پر آگ ،10کروڑ کا نقصان

 صدر انجمن تاجران کے ڈیرے ،دکان پر آگ ،10کروڑ کا نقصان

قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر ، چھتیں گر گئیں،5گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)صدر انجمن تاجران ساہیوال حاجی ملک غلام حسین کے ڈیرہ اور دکان میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ، ڈیرہ اور دکانوں کی چھتیں گر گئیں آگ رات تقریباً تین بجے لگی آگ لگنے کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی آگ ڈیرہ کی طرف سے لگی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہوئے آگ نے مکمل ڈیرہ اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ڈیرہ کے تین کمروں اور برآمدہ کی چھتیں جبکہ برتن سٹور دو دکانوں کی چھتیں گر گئیں تقریباً دس کروڑ روپے کا نقصان ہوا آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران کے سیکرٹری رانا نثار احمد موقعہ پر پہنچے ،آگ پر پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پایا گیا تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں