میانوالی:آئمہ کرام کو اعزازیہ کے 1 کروڑ 49 لاکھ روپے ادا

 میانوالی:آئمہ کرام کو اعزازیہ کے 1 کروڑ 49 لاکھ روپے ادا

میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں تقریب،اعزازیہ فلاحی اقدام :اسد عباس مگسی

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میانوالی کی مختلف مساجد کے آئمہ کرام میں اعزازیہ کارڈ کی رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی میانوالی کے جناح ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کے ہمراہ تحصیل میانوالی کی مختلف مساجد کے امام صاحبان میں اعزازیہ کارڈ کی رقوم تقسیم کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک فلاحی اقدام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ضلع میانوالی کی 1232 مساجد کے آئمہ کرام کے بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ اب تک 597 امام صاحبان میں فی کس 25 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 49 لاکھ 25 ہزار روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ باقی آئمہ کرام میں بھی ادائیگی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں