بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں آصف نامی شہری نجی بینک سے رقم لے کر باہر نکلا تو نامعلوم نوسر بازوں نے اس کو روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے رقم ہتھیالی اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔