میانوالی پولیس لائنز میں 244 کانسٹیبلوں کی محکمانہ ترقی کیلئے امتحان
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی قیادت میں پولیس لائنز میانوالی میں کانسٹیبلوں و لیڈی کانسٹیبلوں کیکا تحریری امتحان منعقد کیا گیا۔
محکمانہ ترقی کیلئے لسٹ A امتحان کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بدر منیر نے کی۔ تحریری امتحان میں 595 اہلکاروں میں سے 244 کانسٹیبلوں و لیڈی کانسٹیبلوں نے شرکت کی۔