علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کے 50 ٹاپرز وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے منتخب

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  میانوالی کے 50 ٹاپرز وزیر اعظم  لیپ ٹاپ سکیم کیلئے منتخب

کمرمشانی ( نمائندہ دنیا)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میانوالی کے پچاس (50) قابل اور محنتی ٹاپر طلباء و طالبات کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔

اس سلسلہ میں ریجنل کیمپس میانوالی میں طلباء کے تعلیمی کوائف اور دستاویزات کی تصدیق کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عمران نیازی نے منتخب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور تعلیمی شوق کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں