انتشاری سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، قومی مجرموں کیلئے کوئی رعایت نہیں ہو گی:چو دھری ارشد محمود

 انتشاری سیاست نے ملک کو نقصان  پہنچایا، قومی مجرموں کیلئے کوئی رعایت  نہیں ہو گی:چو دھری ارشد محمود

خوشاب(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چو دھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بحرانوں میں گھرے پاکستان کو معاشی استحکام کے ذریعے دنیا کے خوشحال اور باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے ۔

 مسلم لیگ(ن) جھوٹ، فریب اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی۔ قومی مجرموں کیلئے کوئی معافی نہیں ہو گی اور ہماری حکومت اس ضمن میں کسی بھی اندرونی یا بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں وکلا کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں