شہر اور گردونواح میں موسم جزوی ابر آلود ،ٹھنڈی ہوائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں جمعہ کے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم پھر سے شدت اختیار کرنے لگا۔
دن بھر سورج اور بادلوں آنکھ مچولی جاری رہی صبح اور شام کے وقت دھند چھانے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کرر گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل رہا،جبکہ عام تعطیل کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں بیٹھ کر موسم سے لطف اندوز ہوتی رہی ۔