مین واٹر سپلائی اپ گریڈ ،پانی سٹوریج 10لاکھ کیوسک ہو جائیگی،ایم ڈی واسا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا سرگودھا راؤ ابوبکر نے بتایا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مین واٹر سپلائی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
پانی کی سٹوریج دو لاکھ کیوسک سے بڑھ کر دس لاکھ ہو جائے گی اس سلسلہ میں مین تالابوں کی صفائی کرائی جارہی ہے ان تالابوں کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں نہ ہونے سے پانی سٹوریج کم ہو گی ہے اسی طرح نئے ٹینک بھی بنائے جارہے ہیں جس سے شہر میں پانی کی سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ شہری پانی اور سیوریج کے بلز غلط آگئے ہیں تو دفتر آکر درست کرا لیں۔