سرگودھاانتظامیہ ٹریفک کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات کر ے ،مدبر احمد خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما ء مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ سرگودھاانتظامیہ ٹریفک کے نظام کوبہتربنانے کیلئے اقدامات کر ے کیونکہ اسوقت بے ہنگم ٹریفک سے لوگوں کیلئے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
شہراورمختلف شاہراؤں پرٹریفک کاجام رہنامعمول بن چکاہے سرگودہاکے لیے اسوقت ٹریفک وارڈن کی تعدادبھی کم ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ سرگودہامیں ٹریفک کے نظام کوبہتر بنانے اوررواں دواں رکھنے کیلئے موثرترین پلاننگ کی جا ئے تاکہ لوگوں کوٹریفک جام رہنے کی اذیت سے نجات مل سکے ۔