ٹرک کی ٹکر، فلنگ سٹیشن کے باہر کھڑی کار کو لاکھوں کا نقصان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بھیرہ کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فلنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی کار پر چڑھ گیا۔
جس کے باعث کار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا بتایا جاتا ہے کہ کار سوار گاڑی کھڑی کر کے ٹک شاپ پر گیا تو اسی اثناء میں ٹرک نے کھڑی کار کو ٹکر دے ماری ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔