شہید عامر رضوان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوئے ،سب انسپکٹر رینک تک پہنچے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہید سب انسپکٹر عامر رضوان محکمہ پنجاب پولیس میں 2000ء سے شروع ہونے والا سفر 2026ء میں شہادت جیسے عظیم رتبے پر مکمل ہوا۔
شہید سب انسپکٹر عامر رضوان نے 2000ء میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی ،ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سب انسپکٹر رینک تک پہنچے اور بطور ایس ایچ او تھانہ لکسیاں خدمات سرانجام دے رہے تھے اورمورخہ 15 جنوری 2026ء کو ملزمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرمایا۔