تحصیل پپلاں میں ریونیو ریکوری اور میوٹیشن امور کا جائزہ
تحصیل پپلاں میں ریونیو ریکوری اور میوٹیشن امور کا جائزہسو فیصد وصولی اور سائلین کے مسائل کے فوری حل کریں، ظفر اقبال
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل آفس پپلاں میں تحصیلدار، ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف کے ساتھ ریونیو ریکوری پلس پروجیکٹ اور کھیوٹ میوٹیشن کے امور پر اہم اجلاس منعقد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے اور دیہی مرکز مال میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔