ریونیو ریکوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جہانزیب حسین
ریونیو ریکوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جہانزیب حسین ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت اجلاس، اہداف مکمل کرنے کی سخت ہدایات
خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کے جائزہ کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر مہر احمد زیب، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو ریکوری، ماہانہ کارکردگی اور پنجاب بورڈ آف ریونیو کے نئے قانون کے تحت رجسٹریوں، خسرہ جات اور موضع جات سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو ریونیو اہداف اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد افسران کو آئندہ اور رواں سال 2026 کیلئے اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیو ویژن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ کام میں غفلت، سستی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران فیلڈ میں نکل کر کام کریں اور ریونیو ریکوری کو سو فیصد بہتر بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔