اے ایس آئی ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے گر کر جاں بحق
اے ایس آئی ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے گر کر جاں بحق حاجی امان اللہ اشتہاری کی گرفتا ری کیلئے لاہور جارہے تھے ،سپر دخاک
خوشاب(نمائندہ دنیا)تھانہ قائد آباد کے اے ایس آئی حاجی امان اللہ اشتہاری کی گرفتاری کیلئے لاہور روانہ ہوتے ہوئے ٹرین پر سوار ہونے کے دوران گر کر جاں بحق ہو گئے ۔ مرحوم متعدد پولیس افسران اور شہری شخصیات کے قریبی رشتہ دار تھے ۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ بلاک 14 جوہرآباد میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واقعہ پر پولیس حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔