ہمیں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام نے دیا ،علما کرام
ہمیں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام نے دیا ،علما کراماپنے کاروبار میں رزق حلال کے حصول کو ممکن بنا لیں تو یہ باعث نجات ہو گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی،علامہ محمد عطاء اﷲ بندیالوی، علامہ عبدا للہ سعید ہاشمی، قاری احمد علی ندیم، مولانا سمیع اﷲ شاہد ،مولانا محمد عمر فاروق شاکر،حافظ میاں عبدالغفار آزاد،مولانامحمدعمرفاروقی،امیرافضل اعوان ،مولانا ملک ضیاء الحق، شیخ نعیم طاہر اوردیگر علماء و مشائخ نے شب معراج کی اہمیت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ و عظمت اصحابؓ رسول ایمان کا جز ائول ہے اور اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر اپنے کاروبار میں رزق حلال کے حصول کو ممکن بنا لیں تو یہ باعث نجات ہو گا۔ہمیں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام نے دیا ہے جو مکمل ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ عوام کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔