سب انسپکٹر کی شہادت وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، آئی جی کا نوٹس

سب انسپکٹر کی شہادت وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، آئی جی کا نوٹس

عوام کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے قابل تحسین ہیں،مریم نواز آئی جی کا شہید اکو خراج عقیدت ،ڈی پی او کو اہل خانہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے قابل تحسین ہیں۔پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کاعزم کررکھا ہے ۔پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے ،دریں اثناء آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او لکسیاں کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ، اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر عامر رضوان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور ڈی پی اوکو شہید کی فیملی سے فوری رابطہ رکھنے اوردیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں