امریکہ، ملائشیا،کینیڈا سمیت 6ملکی وفد کا کینو فیکٹری کا دورہ
امریکہ، ملائشیا،کینیڈا سمیت 6ملکی وفد کا کینو فیکٹری کا دورہ قطر، ناروے ، جنوبی کوریا کے ماہرین بھی شامل ،صفائی ،پیکنگ کا معائنہ کیا
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )امریکہ، ملائشیا، قطر، ناروے ، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے بیس رکنی بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے کوٹ مومن میں واقع ایک جدید کینو فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو کینوکی فصل کی گریڈنگ، پیکنگ، کولڈ اسٹوریج اور پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ کے جدید مراحل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔دورے کے دوران وفد نے جدید مشینری کے ذریعے کینوکی صفائی، درجہ بندی اور پیکنگ کے عملی مراحل کا مشاہدہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح بین الاقوامی معیار کے مطابق کولڈ چین سسٹم کے تحت کنو کو محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ اس کی کوالٹی اور تازگی برقرار رہے ۔ سرمایہ کاروں کو ایکسپورٹ کے لیے اپنائے جانے والے معیارات، جدید پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس کے نظام پر بھی بریفنگ دی گئی۔