تلخ کلامی پرمحلے دار نے سکول جانیوالی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا

تلخ کلامی پرمحلے دار نے سکول جانیوالی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا

کتے نے طالبہ کو دائیں ٹانگ پر بری طرح کاٹ لیا،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی کا شاخسانہ ،محلے دار نے سکول جانے والی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا بتایا جاتا ہے کہ 5سالہ نائلہ قریب واقع گورنمنٹ سکول آسیانوالہ جا رہی تھی ،کہ محلے دار ناصر نے نائلہ پر اپنا کتا چھوڑ دیا ،کتے نے طالبہ کو دائیں ٹانگ پر بری طرح کاٹ لیا، طالبہ طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کتے کے مالک ناصر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ناصر کے ساتھ تین روز قبل متاثرہ طالبہ کے والد کی تلخ کلامی ہوئی تھی، پولیس مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں