رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ،میاں عبدالغفار آزاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب ناظم شمالی پنجاب اور چیئرمین متحدہ علماء کونسل حافظ میاں عبدالغفار آزاد نے کہا کہ۔۔۔
رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص،قربِ الٰہی کے حصو ل کا بہترین موقع ہے ، رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے ، یہ مہینہ ہمیں تزکیہ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے ، رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے ۔،اﷲ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے ، صبر و تقویٰ اختیار کرنے ، اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔