شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی آبپاشی کا جائزہ

 شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے  گئے پودوں کی آبپاشی کا جائزہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ہدایت پر متعلقہ عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی آبپاشی کا جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ پودوں کو مناسب مقدار میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور گرمی کے موسم میں ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عملے کو ہدایت کی گئی کہ پودوں کی مسلسل آبپاشی اور دیکھ بھال کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ شہر میں سبزہ اور خوشگوار ماحول برقرار رہے اوراسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔دورانِ معائنہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ گرانفروشی کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں