مریم نواز ہیلتھ کلینکس فیز3کے منیجرز کو فروری کی ادائیگیاں نہ مل سکیں

مریم نواز ہیلتھ کلینکس فیز3کے منیجرز  کو فروری کی ادائیگیاں نہ مل سکیں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)مریم نواز ہیلتھ کلینکس فیز3 کے ہیلتھ منیجرز کو فروری کی ادائیگیاں نہ مل سکیں،پنجاب بھر میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں کام کرنے والے ہیلتھ منیجرز کو فروری 2026 کی کارکردگی کے عوض ملنے والی ادائیگیاں تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

 جس کے باعث کلینکس کے انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ہیلتھ منیجرز کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر ادائیگیاں 5 مارچ تک مل جانی چاہئیں تھیں تاہم 15 مارچ تک ادائیگی نہ ہونے سے کلینکس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان ادائیگیوں سے نہ صرف ڈاکٹرز اور ہیلتھ منیجرز کی آمدن وابستہ ہے بلکہ اسی رقم سے عملے کی تنخواہیں، ادویات، بجلی کے بل اور دیگر اخراجات بھی پورے کیے جاتے ہیں۔ہیلتھ منیجرز نے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فروری کی ادائیگیاں فوری جاری کی جائیں تاکہ کلینکس میں طبی خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں