انجمن تاجران کے نائب صدر کی افطارپارٹی ،برادری معزز سیاسی و سماجی شخصیات

انجمن تاجران کے نائب صدر  کی افطارپارٹی ،برادری معزز سیاسی و سماجی شخصیات

بھلوال(نمائندہ دنیا) انجمن تاجران کے نائب صدر مہر عمران حمید ،مہرخالد حمید کی رہائش گاہ ودارہ پر منعقدہ افطار پارٹی میں بھلوال شہر کی تاجر برادری ‘معزز سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوست احباب کی بھرپور شرکت میرے لیے باعثِ عزت اور خوشی رہی۔

خصوصی طور پر ایم پی اے چوہدری منصور اعظم سندھو (صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی) اور ملک سفیان بھرتھ صاحب سمیت مسلم لیگ (ن) بھلوال کی قیادت، صدر بھلوال بار مہر سرور ہرل صاحب‘ (جنرل سیکرٹری میر مختار روڈ)، صحافی حضرات رانا لیاقت، ندیم الماس، خواجہ نوید، مرزامحمد اسلم بیگ، مسلم لیگ (ن) کے متحرک کارکن اویس جنجوعہ، انتہائی شفیق شخصیت اقبال خان، ڈاکٹر نصراﷲ زاہد ، نوید گوندل اور پراپرٹی و موبائل یونین بھلوال مزدور رہنماؤں راجہ قیصر، راجہ نصر اﷲ اور ہر دل عزیز میجر ارشد سمیت علاقے کے تمام دوست احباب نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں