امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پردو موبائل شاپ مالکان اور رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج

امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی  کرنے پردو موبائل شاپ مالکان اور  رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پردو موبائل شاپ مالکان اور رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان قصبہ 4 رکھ دھریمہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کر رہے تھے ۔

نامعلوم رکشہ ڈرائیور خواتین کو فوری امدادی رقم دلوانے کا جھانسہ ملزمان کے پاس پہنچاتا تھا، لوگوں کی شکایت ملنے پر تحصیلدار کی ٹیم نے کاروائی کی تو اسے دیکھ کر موبائل شاپ مالکان اور رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ ،پولیس نے تحصیلدار میاں عمران کی مدعیت میں شوکت حسین اور گودا خان کے خلاف جبکہ سیکرٹری یونین کونسل نمبر 64 دھریمہ عامر باسط کی مدعیت میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیں گے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں