سپلائی چین کے پروگرام کو فعال کرنے کے احکامات جاری

سپلائی چین کے پروگرام کو فعال کرنے کے احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن میں چاول،گندم،مکئی،مونگ ،سٹرس اور آم اور دیگر زرعی اجناس کی سالانہ پیدوار کی نامناسب دیکھ بھال، ان کی سٹوریج کے انتظامات اور منڈیوں تک رسائی میں درپیش مسائل کے باعث ان کے ضیاع کی شرح کنٹرول کرنے ۔

ذرائع کے مطابق شماریاتی ادارے نے زرعی اجناس کی پیدوار کا گزشتہ تین سالہ تقابلی جائزہ کی رپورٹ میں دیکھ بھال ،سٹوریج اور ٹرانسپوٹیشن کے روایتی وسائل کو ان کے ضیاع کی اصل وجوہات قرار دیتے ہوئے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کی سفارشات ضلعی حکومتوں کو ارسال کر دیں،جس میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی دیکھ بھال سے لے کر منڈیوں تک ان کی ترسیل میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ فصلوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے رہے ،جس پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹیوں و دیگر متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں