19 سالہ لڑکی اغوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گاؤں کوٹلہ پناہ میں پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا،اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو شامل تفتیش کر لیا گیا ۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔