خلع کا کیس دائر کرنے پر شوہر نے بیوی کواغوا کرلیا

خلع کا کیس دائر کرنے پر  شوہر نے بیوی کواغوا کرلیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) عدالت میں خلع کا کیس دائر کرنے پر شوہر نے طیش میں آ کر بیوی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا،اور اپنے بھائی کے ہمراہ بیوی کو اغواء کر کے لے گیا۔

استقلال آباد کالونی کی تسلیم بانو نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی انیقہ کی شادی کامران اسلم کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ، انیقہ نے خلع لینے کیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے جس کا ملزم کو رنج تھا، مغویہ انیقہ اپنی دو بچیوں کے ہمراہ قصبہ جھاوریاں میں اپنی نانی کے پاس رہائش پذیر تھی گذشتہ روز ملزم اپنے بھائی ذیشان کے ہمراہ گھر میں زبردستی گھس گیا اور انیقہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا اور لاتوں اور ڈنڈوں سے اس پر تشدد شروع کر دیا چھوٹی بچیاں چھڑانے ائیں تو ملزمان نے ان کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اور فحش گالیاں بکتے رہے ۔ پولیس تھانہ جھاوریاں نے ملزمان کے خلاف اغواء ، مارپیٹ ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں